Swat

مینگورہ نویکلے،بھائی کی فائرنگ سے بہن قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ نویکلے میں بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ مسماۃ (ک) ساکن چپریال ماموں کے گھر آئی تھی۔ اسے گھر لے جانے اس کا بھائی عثمان علی ماموں کے گھر آیا اور بہن کو گھر جانے کے لئے کہا۔ بہن نے ساتھ جانے سے انکار کیا جس پر ملزم نے اپنی بہن پر فائرنگ کی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں