(باخبر سوات ڈاٹ کام)کرپشن سے آگاہی اور اس کی روک تھام کے حوالے سے ٹی ایم اے بابوزئی سوات کے ہال میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا اختر علی،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی جواد آصف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سوات ریجن فرخ سیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب سہیل کامران، اے اے سی بابوزئی منیر حلیم زئی، ٹی ایم او نثار خان،ڈپٹی ڈی ای او سوات فضل خالق، خطیب گورنمنٹ دارلعلوم سید وشریف مفتی محمد وہاب،سینئر صحافی ڈاکٹر محبوب علی، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرپشن کا تدارک خوشحال معاشرے کی ضمانت ہے۔ ہم سب کو مل کر کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنی دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو جڑسے ختم کرکے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ممکن بنا یا جا سکتا ہے۔
Swat
