Swat

مانکیال کا 15 سالہ سریلا چرواہا ”کوک اسٹوڈیو“ پہنچ گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل بحرین کی پہاڑی علاقہ مانکیال کا 15 سالہ چرواہے کی مسحور کن آوازنے ان کو ”کوک اسٹوڈیو“ تک پہنچا دیا۔ بحرین سے تعلق رکھنے والے ملک ابرار اور ان کے دوست سیر و تفریح کے لئے اس پہاڑی پر گئے تھے، جہاں پر نظام الدین بھیڑ بکریاں چراتے وقت اپنی ”تور والی“زبان میں ایک فوک گانا گا رہے تھے جس کو انہوں نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کیا اور ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ملک ابرار کے مطابق ”کوک اسٹوڈیو“ سے رابطہ کیا گیا اور انہوں نے کہا کہ اس لڑکے کو ہر حال میں کوک اسٹو ڈیو پہنچا دیا جائے، جس کے بعد ہم نظام الدین کو لیکر لاہور گئے جہاں کوک اسٹوڈیو نے ان سے معاہدہ کیا اور وہاں سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی گئے، جہاں ہمارے لئے ہوٹل وغیرہ کا انتظام کیا گیا تھا۔ پھر نظام الدین نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن15میں ”مہمان“ کے نام سے اپنا توروالی زبان کا فوک گانا ریکارڈ کرایا۔ کوک اسٹوڈیو نے اس ریکارڈنگ کے ان کو ابتدائی 10 لاکھ روپے دئے۔نظام الدین نے اپنی تمام عمر مانکیال کی پہاڑی علاقہ ٹیپ سی بان (ٹیپ بانڈہ) میں گزاری ہے۔ وہ پہاڑی سے پہلی بار نیچے آئے، جہاں پر بازار، لوگ، گاڑیاں، سڑک وغیرہ ان کے لئے نیا تھا۔ ان کو تور والی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں آتی۔ ملک ابرار کہتے ہیں کہ لاہور تک کا سفر، پھر لاہور کے بازار اور لوگ، اچھے ہوٹل کا ائیر کنڈیشن کمرا اور خوراک سب کچھ نظام الدین کے لئے نیا تھا۔ پھر لاہور سے کراچی کا سفر بذریعہ ہوائی جہاز، ڈیزائنر کی جانب سے ان کے لئے لباس کا انتخاب اور ان کی ماڈرن ہیر کٹنگ بھی نظام الدین کے لئے عجیب تھا۔کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 میں نظام الدین کا گایا ہوا گانا ”مہمان“ چند دنوں میں یو ٹیوب پر42 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس طرح سوشل میڈیا میں کوک اسٹوڈیو کے دیگر اکاؤنٹس پر بھی لاکھوں لوگ نظام الدین کی سریلی آواز میں یہ گانا سن چکے ہیں۔ نظام الدین کراچی، لاہور اور دیگر شہروں کی حسین یادیں اپنے ساتھ لیکر واپس اس پہاڑی پر گئے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔ وہ پھر سے سبز میدانوں میں اپنی بھیڑ بکریاں چرا کر ساتھ میں توروالی زبان کے فوک گانے گاتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔