(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کے ہزاروں افراد ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ہیں۔ سیکڑوں افراد جو ڈرائیور کے ویزے پر محنت مزدوری کے لئے باہر ممالک جارہے تھے، ان کے ویزے میں بھی جانے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔ ڈویژن میں بیشتر افراد ٹرائی بھی پاس کرچکے ہیں اور یہ ہزاروں افراد لائسنس کی فیس بھی صوبائی حکومت کے خزانے میں جمع کرچکے ہیں۔متعلقہ محکمہ کے پاس چھاپے جانے والے کارڈ ختم ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن میں 23213 افراد اور سوات میں 8 ہزار سے زائد افراد ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ہیں۔ نومبر 2023ء سے جولائی 2024ء تک جن لوگوں نے فارم اور فیس جمع کی ہے۔ ان کو ابھی تک ڈرائیونگ لائسنس نہیں ملے۔
Swat
