Swat

سوات، محرم کی چھٹیوں کے ساتھ ہی سیاح امنڈ آئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام)محرم کی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر سے سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا۔ بڑی تعداد میں سیاحوں کی سوات آمد جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق پیر کو لنڈاکے کے مقام پر سیاحوں کی بیس ہزار سے زائد گاڑیاں سوات میں داخل ہوئیں۔ مینگورہ شہر، مرغزار، ملم جبہ، گبین جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام ، اتروڑ، مٹلتان، مہو ڈنڈ اور دیگر سیاحتی علاقوں کے زیادہ تر ہوٹل سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔ ان علاقوں کے بازاروں میں سیاحوں کی چہل پہل ہے۔ تمام سیاحتی علاقوں میں پولیس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)