Swat

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شجر کاری مہم میں سرگرم افراد کے لیے انعامات کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ نے حالیہ شجر کاری مہم کے دوران بہترین اور زیادہ شجر کاری کرنے والے افراد کے لئے انعامات کا اعلان کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق وہ افراد جو اپنے علاقوں میں شجر کاری کرنا چاہتے ہیں، وہ اس کی تیس سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر دس اگست تک اپنے اور علاقہ کے نام اور اپنے فون نمبر کے ساتھ اس نمبر 03299240008 پر وٹس ایپ کریں، جس کو ضلعی انتظامیہ کے سوشل میڈیا پیجز پر چلایا جائیگا۔ چودہ اگست تک زیادہ لائکس اور کمنٹس آنے والی ویڈیو بنانے والوں کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے انعامات اور شیلڈ دئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں