Swat

سوات، ٹریفک کے مختلف حادثات، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ تحصیلِ کبل کے علاقہ قلاگے میں ویگو کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ اس علاقہ میں گذشتہ روز بھی ڈاٹسن گرنے سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔ بحرین کے علاقہ کیدام میں دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔