(باخبر سوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس شاہد خان پر مشتمل سنگل بنچ نے سانحہ مدین کے الزام میں گرفتار 24 ملزمان کی ضمانت منظور کرکے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 20 جون کومشتعل ہجوم نے قرآنِ مجید کے توہین کے الزام میں سیالکوٹ کے ایک سیاح سلیمان قمر کو پولیس تھانہ مدین سے زبردستی نکال کر قتل کیا تھا۔ بعد میں اُن کی لاش جلائی تھی اور پولیس سٹیشن کی عمارت اور گاڑیوں کو بھی جلا دیا تھا۔ ہائی کورٹ میں ملزمان کے وکلا اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کے جج نے تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
Swat
