(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں ایک اور بچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ 8 سالہ ساحل ولد سلیم ساکن لوند خوڑ مردان حال غالیگے دوسرے بچوں کے ساتھ نہانے کے لئے دریائے سوات گیا تھا، جہاں گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بچے کی لاش دریا سے نکال کر بریکوٹ ہسپتال منتقل کی۔
