Swat

خوازہ خیلہ،مبینہ راہزنی، راہزن ایک شخص کو گولی مار کر اور نقد لے کر فرار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خوازہ خیلہ میں شانگلہ روڈ پر مبینہ راہزنی میں راہزن ایک شخص کو گولی مار کر پینتیس ہزار روپے لے کر فرار ہوئے۔ طاہر حسین نے پولیس کو بتایا کہ ہم ٹیکسی گاڑی میں رات کے ایک بجے شانگلہ جارہے تھے کہ چشمہ کے مقام پر پانی پینے کے لئے رکے تو چند مسلح افراد نے ہم سے پینتیس ہزار روپے لئے اور مزاحمت پر ایک کو گولی مار دی، جو ان کے پاؤں میں لگی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بارے تفتیش کی جارہی ہے، لیکن یہاں مسئلہ یہ ہے کہ گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے لیکن مسلح لوگوں نے صرف فرنٹ سیٹ پر بیٹھے افراد سے پینتس ہزار روپے اور چیک بک لیا اور پچھلی سیٹ میں سوار افراد جن کے پاس سات لاکھ روپے تھے، ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔ پولیس اس بارے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں