Swat

سوات، کالام روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ گذشتہ روز پانی کے بہاو میں اضافے کے بعد پانی کالام بازار میں داخل ہونے والے پل کے ایک حصہ کو بہا کر لے گیا تھا۔ راستہ بند ہونے سے کالام میں سیاح بھی پھنس گئے تھے اور آمد ورفت بھی بند ہوگئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر اَپر سوات ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری سے چوبیس گھنٹوں کے اندر کام مکمل کرکے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔