(باخبر سوات ڈاٹ کام) جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں 4 اگست یومِ شہدائے پولیس کی مناسبت سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور احمد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نعیم خان، لائن آفسر سب انسپکٹر نجیب خان سمیت دیگرپولیس افسران اور جوانوں نے خون کے عطیات پیش کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ 4 اگست تجدیدِ وفا کا دن ہے۔سوات پولیس کے افسران اور جوانوں نے امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر قربانیاں دی ہیں، جس کی بدولت آج ہم پر امن فضا میں رہ رہے ہیں۔
Swat
