Swat

ڈ سٹرکٹ ای پی آئی ٹا سک فورس و انسدادِ پولیو مہم بارے پوسٹ کیمپین جائزہ اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد حامد کی زیرِ صدارت ڈ سٹرکٹ ای پی آئی ٹا سک فورس اور انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں پوسٹ کیمپین جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او سوات، ای پی آئی کوآرڈی نیٹر سوات، این سٹاپ آفیسرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر انور جمال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج اور بیماریوں کی روک تھام اور ان کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے جملہ اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا گیا۔ ای پی آئی پروگرام کی پیش رفت اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی بحث کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔