Swat

اسرائیلی جارحیت و اسماعیل ہنیہ کی شہادت بارے جمعیت علمائے اسلام کا مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) اسرائیلی جارحیت اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام سوات کے زیرِ اہتمام نشاط چوک مینگورہ میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شریک کارکنوں نے اسرائیل اور امریکہ کیخلاف اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر قاری فتحت اللہ، سینئر نائب امیر مولانا حجت اللہ، اعجاز خان، مولانا عمر عزیز بابوزئی امیر، روشن علی ضلعی سالار اور دیگر نے کہا کہ اسرائیل نے مرد مجاہد اسلام اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے پورے عالم اسلام کی غیرت کو للکارا ہے۔ انہوں نے عہد کیا تھا کہ فلسطین کی سر زمین کو اسرائیلی تسلط سے آزاد کرونگا۔ اسی جہدوجہد میں انکے خاندان کے 80 افراد کو شہید کیاگیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔