Swat

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیوں کی تفصیل جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفسر ملاکنڈ محمد علی خان نے گذشتہ ماہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کامیاب کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ اس ضمن میں ملاکنڈ ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے علاؤہ سنیپ چیکنگ، نائٹ پٹرولنگ اور دیگر اہم کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن میں 71سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کے علاوہ تقریباً 2207 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ جولائی کے مہینے میں پولیس نے تقریباً 18ملین سے زائدمالیت کے مختلف کیسوں میں مالِ مسروقہ برآمدکیا۔ ناکہ بندیوں، پولیس آپریشنز اور مذکورہ دیگر کارروائیوں میں غیرقانونی اسلحہ کی بڑی تعداد اور منشیات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں