(باخبر سوات ڈاٹ کام) لین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی ڈمپنگ سائٹ کوتر ومیرہ میں ڈی سی سوات/ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی سوات شہزاد محبوب نے شجر کاری کا آغاز کیا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات گرین گروتھ سٹریٹیجی بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت شجر کاری میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزاد محبوب، جنرل منیجر آصف سلیم اور باقی سٹاف نے حصہ لیا۔ اس شجر کاری مہم میں تقریباً 500 کے قریب پودے لگائے گئے۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزاد محبوب نے اس موقع پر عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہر فرد کم از کم اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں۔
Swat
