(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقہ مدین تا چیل تین کلومیٹر روڈ کی عدم تعمیر کے خلاف اہلِ علاقہ آج جمعہ سے مدین میں احتجاجی دھرنا دیں گے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ چیل ایک سیاحتی علاقہ ہے اور اس روڈ کی وجہ سے علاقہ کی سیاحت ختم ہو چکی ہے۔ ہزاروں آبادی کے علاقہ کے لوگ تین کلومیٹر کا سفر گھنٹوں میں طے کرتے ہیں۔ اراکین اسمبلی کئی بار اس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرکے تختیاں لگاتے ہیں، لیکن روڈ پر ابھی تک کام شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ پر کام شروع ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رہیگا۔
Swat