Swat

عوام کے مسائل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت پختونخوا ایف ایم ریڈیو 98 سوات کے خصوصی پروگرام کا افتتاح سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا ارشد خان نے کیا۔ پختونخوا ریڈیو سوات سے یہ پروگرام ہر بدھ کے روز سہ پہر 4 بجے سے شام 5 بجے تک براہ راست نشر کیا جائیگا، جس میں تمام محکموں کے اعلیٰ حکام کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائیگا۔ عام عوام بھی پختونخوا ریڈیو سوات کے پروگرام عوامی ایجنڈا میں بذیعہ فون 0946729898پر اپنی شرکت یقینی بنا سکتے ہیں اور اپنے مسائل کو حکام بالا کے سامنے رکھ کر ان کے حل کیلئے تجاویز کے ساتھ ساتھ اپنی شکایات بھی رجسٹر ڈکراسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے عام عوام کیلئے عوامی ایجنڈا کا پروگرام شروع کیا ہے، جس میں صوبے کے عام عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ افتتاحی پروگرام میں سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ارشد خان نے کہا کہ تمام سرکاری اہلکار عوام کی خدمت کیلئے سرکاری اوقاتِ کار میں اپنے دفاتر میں موجود رہیں گے۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے بروقت اپنی کارروائی یقینی بنائے گی اور فوڈ کوالٹی کیساتھ ساتھ پرائس کنٹرول کوبھی یقینی بنائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔