(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے نئے تعینات شدہ چیئرمین کے تقرر کے خلاف کل پیر کو سول سو سائٹی کے ارکان بورڈ دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔ سول سو سائٹی ارکان کے مطابق نئے تعینات شدہ چیئرمین اس سے پہلے بھی بورڈ کے چیئر مین رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مخصوص سکولوں کو پوزیشن سے نوازا اور بورڈ میں گروپ قائم کئے۔ اس لئے ان کی تعیناتی کا نوٹس واپس لیا جائے۔
Swat
