Swat

صوبائی حکومت اخباری کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، ارشد خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا ارشد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اخبارات اور کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ اس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزنامہ کے سوات بیورو کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر روزنامہ آج سوات کے بیوروچیف شہزاد عالم، سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین رشید اقبال سوات پریس کلب کے سینئر نائب صدر پرویز عالم پاپا اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سہیل باچہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ ارشد خان نے کہا کہ روزنامہ آج سوات سمیت پورے خیبر پختونخوا کے مسائل اجاگر کرنے اور انہیں حکام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اخبارات اور کارکن صحافیوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور انکے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس سے اخباری صنعت اور ان سے وابستہ کارکنان کی مشکلات میں کمی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کوسٹریم لائن پر لانے کیلئے بھی منصوبہ بندی ہورہی ہے، تاکہ پروپیگنڈے کے بجائے عوام کے مسائل حکام تک پہنچائے اور جھوٹی خبروں کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اخباری مالکان کی مشکلات کے خاتمے کیلئے منظم کؤمہم لانچ کرررہی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔