Swat

سیر تلیگرام، طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) گذشتہ رات طوفانی بارشوں نے علاقہ سیر تلیگرام میں تباہی مچا دی۔ گاؤں بدر کی پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث پانی اور ملبے سے ایک گھر مکمل طور پر تباہ اور بیشتر گھروں اور جانوروں کو نقصان پہنچا۔ سیر تلیگرام کے گاؤں بدر کی پہاڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے پانی نیچے گاؤں پر چڑھ دوڑا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکار باچا حسین کا گھر مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے۔ چار گھروں میں پانی داخل ہونے کے باعث گھر کا سامان اور بیشتر مویشی متاثر ہوئے ہیں۔ پانی کا بہاؤ اور ملبہ اور گند زیادہ ہونے کے باعث بدر گاؤں کا راستہ مکمل طور پر خراب ہوچکا ہے اور پانی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔