Swat

متوڑیزئی قامی جرگہ کا یومِ پاکستان پر اولسی امن پاسون کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام) متوڑیزئی قامی جرگہ نے یومِ پاکستان پر شہدا کی قربانی اور ملک میں امن کی خاطر اولسی امن پاسون کا اعلان کردیا۔ متوڑیزی قامی جرگہ کے مشران کا کہنا ہے کہ اولسی امن پاسون کا مقصد وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار اور سوات اور پختونخوا میں بدامنی کو روکنا اور امن ہر حال میں بحال رکھنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ آزادی کے دن دیگر تقریبات کے علاوہ سفید جھنڈوں کے ساتھ اولسی امن پاسون میں ضرور حصہ لیں اور دنیا بھر کو پیغام پہنچائیں کہ ہم امن پسند اور وطن سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ یاد رہے اولسی امن پاسون کل 14 اگست کو صبح دس بجے چارباغ سے شروع ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔