Swat

سوات،سمبٹ چیک پوسٹ پر زخمی ہونے والا سپاہی شہید ہو گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل مشتاق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید کانسٹیبل مشتاق احمد کی نمازِ جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں ادا کی گئی۔ نماز ِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ڈی پی اُو سوات ڈاکٹر زاہد اللہ سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ آر پی اُو ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی اُو سوات نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھے۔پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی کو جنازے کے بعد پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی گاؤں منتقل کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔