Swat

تلیگرام پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے خلاف تلیگرام میں امن مارچ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ روڈ تلیگرام پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے خلاف اور پولیس اہلکاروں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے علاقہ کے عوام نے امن مارچ کیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مختلف علاقوں سے لوگ جلوسوں کی شکل میں پولیس چوکی تلیگرام کے سامنے جمع ہوئے اور پولیس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کو حملہ ناکام بنانے پر مبارک باد دی۔ اس کے بعد تلیگرام گراونڈ تک مارچ کیا گیا،جہاں امن مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پختون خوا ملی نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین مختیار خان یوسفزئی، عدالت خان پی ٹی ایم، ثواب خان، اسد اللہ تحصیل چار باغ کوآرڈی نیٹر پی ٹی ایم، سابق ناظم چار باغ جاوید خان، نیک عمل خان، خیال باچا اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں کے ہوتے ہوئے سوات میں ایک دفعہ پھر دہشت گرد کیسے سرگرم ہو ئے ہیں۔ یہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئندہ اس قسم کے واقعات رونما ہوئے، تو پورے سوات کے عوام کو نکالیں گے اور بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں