Swat

پولیس چوکیوں پر فائرنگ اور شہادتیں ناقابلِ برداشت ہیں، میاں افتخار حسین

(باخبر سوات ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ آج بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پختون قوم کو ذلیل کیا جارہا ہے۔ پختون قوم کو اعتماد میں لئے بغیر کسی بھی آپریشن کی بھر پور مزاحمت کرینگے۔ ڈالروں کی اس جنگ نے ہمیں دیوار سے لگایا ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو دوبارہ مسلط نہیں ہونے دینگے۔ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم ہورہاہے۔ ان پر ظلم بند کرکے ان کو انکا حق دیا جائے۔ ہم اپنے پولیس شہدا کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں۔ اے این پی پختون قوم کی نمائندہ جماعت ہے اور پختون قوم کی جنگ لڑرہی ہے۔ ہم نے امن کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ مزید بدامنی کسی بھی صورت قابلِ برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات مینگورہ میں یومِ بابڑہ کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں ایک بار پھر حالات خراب کئے جارہے ہیں، لیکن ہم ڈٹ کر ان حالات کا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض کو ہاؤسنگ سکیم میں گرفتار کرکے ڈرامہ رچایا گیا ہے۔ اس پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا جائے۔ سوات میں مٹہ اور تلیگرام چوکیوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، شہادت اور اس قسم کا ہر واقعہ ناقابلِ برداشت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔