Swat

سوات، خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس نافذ کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا ریونیواتھارٹی (KPRA) کی جانب سے سوات میں باقاعدہ ٹیکس نافذ کردیا گیا۔ ادارہ کی جانب سے سوات کے ہوٹل، ریسٹورنٹ اور دیگر کاروبار کرنے والے افراد کو چھٹیاں ارسال کی گئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اِن پٹٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بغیر 6 فیصد کی شرح پر ٹیکس ادا کریں گے۔ تاہم، روایتی اور لوکل ریسٹورنٹ سے ٹیکس کی شرح 2 فی صد ہوگی۔ چھٹی میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا فنانس ایکٹ 2024ء کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹوں کی سروسز چارجز پر ٹیکس کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے مطابق پہلے 5 فیصد ٹیکس دینے والے ریسٹورنٹ اب 6 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے کے پابند ہونگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔