(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ایک اخبا ری بیان میں کہا کہ ایک دفعہ پھر ضلع سوات میں جان بوجھ کر حالا ت خراب کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے، لیکن ضلع سوات کے غیور عوام اب متحد اور بیدار ہو چکے ہیں۔ ہم مزید اس قسم کے ڈراموں کے لئے بالکل بھی تیا ر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات صوبائی، وفا قی حکو متو ں اور سیکورٹی اداروں کی نا کا می ہے۔ہم اس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور ضلع سوات میں ہر قسم کی بدامنی اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کر یں گے۔ ہم حکومت اور اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے ہو ئے مزے لینے والوں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ حالیہ دہشت گردی میں ملوث عنا صر کو جلد سے جلد پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکسوں کے نفاذکی باتیں ایک بار پھر گردش کر رہی ہیں، جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Swat
