(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں بھائی نے بھائی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔ مقتول حضرت علی کے والد شرافت علی نے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا انور علی گھر میں داخل ہوا اور تکرار کے بعد اپنے بھائی حضرت علی پر چاقو سے وار کیا۔ وار سے وہ شدید زخمی ہوگیا جن کو ہم طبی امداد کے ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس نے ملزم بھائی کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
