Swat

سوات، تجاوزات کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ اور ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر بریکوٹ بازار، مینگورہ سٹی اور مٹہ بازار میں ڈی ایس پیز ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے تجاوزات اور نو پارکنگ زونز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد موٹرسائیکلز کو چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان کی ہدایت پر سوات ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا،جس پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے کریک ڈاون کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کا سامان قبضے میں لے لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔