Swat

سوات، یونیورسٹیوں کے بعد کالج بند ہونے کا سلسلہ شروع

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی کابینہ میں سوات کے ایک وزیر، ایک مشیر اوراسمبلی میں 8 اراکین اسمبلی کی موجودگی میں سوات سے تین یونیورسٹیوں کو ختم کرنے کے بعد اب کالجوں کا بند ہونا شروع ہوگیا۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بریکوٹ کی پرنسپل نے کالج میں باٹنی، اُردو اور انگلش کے چھٹے سمسٹر کی طالبات کو نوٹس جاری کیا ہے کہ اُن کے پاس ان مضامین کی استانیاں نہیں ہیں۔ لہٰذا طالبات گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدو شریف یا گورنمنٹ گرلز کالج سیدو شریف میں داخلہ لیں، تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ کالج میں تدریسی سٹاف کی کمی ہے اور محکمہ ان کو سٹاف نہیں دے رہا۔ طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ بریکوٹ سے گھنٹوں سفر کرکے وہ کس طرح مینگورہ جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔