(باخبر سوات ڈاٹ کام) 28 اگست شٹر ڈاؤن ہڑتال، ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کا مشاورتی جرگہ طلب، مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان کی طرف سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے ملاکنڈڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے آج 25 اگست کو سوات پریس کلب میں مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بجلی اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس، کمر توڑ مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف مرکزی تنظیم تاجران کی طرف سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر بحث کی جائے گی اور لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
