Swat

سوات میں باصلاحیت نوجوان کی کمی نہیں، اختر علی خان جی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات اختر علی خان جی نے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے عالمی تائیکوا نڈو چمپئن گولڈ میڈلسٹ عامر خا ن کو اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات ضیا ء اللہ خا ن، برکت علی خان بابا صدر الخدمت فاؤنڈیشن مینگورہ اوردیگر ذمہ داران جماعت اسلامی بھی موجود تھے۔ نائب امیر ضلع نے عامر خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات میں باصلاحیت نوجوانوں کی کو ئی کمی نہیں، لیکن بدقسمتی سے ایک توہمارے حکمران ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کی سے فائدہ نہیں اٹھا رہی، تو دوسری طرف بر سر اقتدار طبقہ رشوت خوری اور سفارش کی بنیاد پر اپنے من پسند رشتہ داروں کو مختلف کھیلوں کے لیے سلیکٹ کرتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔