Swat

کبل اسوگے، پرانا دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ اسوگے میں دستی بم پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے۔ بچوں کو کھیتوں سے پرانا دستی بم ملا، جسے وہ کھلونا سمجھ کر اس کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک پھٹنے سے حمدان بعمر 10 سال ولد محمد شعیب اور طلحہ بعمر 12 سال ولد محمد ناصر ساکنان اسوگے شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو طبی امداد کیلئے کبل ہسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔