(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق چارباغ چیک پوسٹ کے قریب سوزوکی الٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی، جس میں تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں کوزہ بانڈی میں موٹر سائیکل پھسلنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، جن کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
