(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین کاگڑوم میں رکشہ بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں شاہ ولی اللہ پبلک سکول کا ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا اور دس طالب علم زخمی ہو گئے۔ رکشہ جسے ڈرائیور واجد شاہ ولد خائستہ باچا چلا رہا تھا، کھائی میں جا گرا۔ نتیجے میں ایک طالب علم سات سالہ مزمل ولد واحد خان ساکن شالپین جو پہلی جماعت کا طالب علم اور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جاں بحق ہوا۔ زخمیوں میں اسرار ولد شوکت علی ساکن شالپین، آرزو ولد سجاد، ابوبکر ولد سجاد، گلینہ ولد ولایت خان، عمر ملک ولد حضرت علی، ابرار ولد شوکت اور عائزہ ولد عبدالحنان شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
