(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی اسمبلی میں سوات کے 8 اراکین اسمبلی کے باوجوداربوں روپے فنڈ واپس جانے کے بعد اب محکمہئ سیاحت نے 40 ٹورازم پولیس کو بھی سوات سے ہزارہ ڈویژن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹور ازم پولیس کے مطابق ان کو صوبائی دفتر سے ٹورازم موٹر سائیکلوں سمیت پشاور تبدیل کردیا گیا، جہاں سے اب ان کو ہزارہ ڈویژن میں تعینات کیا جائیگا۔ پچھلی حکومت میں ان ٹورازم پولیس کو بھرتی کیا گیا تھا اور ان کی ڈیوٹی سوات کے سیاحتی علاقوں میں لگائی گئی تھی۔ وہاں وہ سیاحوں کی حفاظت کے ساتھ ان کی رہنمائی بھی کرتے تھے۔
Swat
