Swat

کالام روڈ، لاہور سبزی لے جانے والا ایک اور ٹرک گرگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے کالام سے لاہور سبزی لے جانے والا ایک اور ٹرک گرگیا۔ روڈ کی خرابی کی وجہ سے حادثات میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ ان دنوں کالام اور ملحقہ علاقوں میں مختلف سبزیوں کی فصل تیار ہے، لیکن بہت کم ٹرک والے خراب روڈ کی وجہ سے یہ سبزیاں ملک کی منڈیوں میں لے جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ ٹرک گرنے کی وجہ سے دو گھنٹے تک کالام روڈ ٹریفک کے لئے بند رہی۔ ٹرک اُٹھانے کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔