Swat

سوات، پولیس کا رات کا گشت مزید بڑھا دیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں پولیس کا رات کا گشت مزید بڑھا دیا گیا۔ ڈی پی اُو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ڈاکٹر زاہد اللہ کے خصوصی احکامات کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی اور ان پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ امن وا مان کا قیام کو برقرار رکھنے لئے ضلع بھر میں مختلف تھانوں کے حدود میں متعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں رات کے وقت ناکہ بندیاں لگائی جاتی ہیں، جس میں مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ مرکزی بازاروں میں ابابیل سکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی گشت کر رہی ہیں۔ موجودہ کشیدہ حالات کو مدِظر رکھتے ہوئے ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس کا مقصد معاشرے میں امن و امان کا قیام اور جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔