(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں جائیداد کے تنازع پر فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فریق سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری پہنچا دی گئی۔ پولیس کے مطابق فریق اول بہادر شاہ، سید الحق پسران سید ایار میاں، فریق دوم تور عرف زردالو ولد وزر عرف غونڈوونادر ولد زرین کے مابین جائیداد کا تنازع تھا، جس پر فریق دوم نے فائر کرکے فرق اول سے سید الحق ولد سیدایار موقع پر جاں بحق اورمحمد سید ولد میاں سید گوہر زخمی ہوگیا، جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او ایاز خان کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Intiqal