Swat

کوزہ بانڈئی، نامعلوم افراد نے پٹرول پمپ پر گرینیڈ پھینک دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں نامعلوم افراد نے عسکری پٹرول پمپ پر گرینیڈ پھینک دیا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گذشتہ رات ایک بج کر چالیس منٹ پر نامعلوم افراد نے سوات تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں عسکری پٹرول پمپ پر گرینیڈ پھینک دیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کانجو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔