Swat

میاندم، امیر مقام کی شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ سے تعزیت

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے نویکلے مینگورہ چوکی دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ شہید کی رہائش گاہ میاندم پر جا کر ان کے اہل خانہ اور بچوں سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر نے فاتحہ خوانی بھی کی اور اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور پارٹی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ رحمان اللہ شہید مینگورہ پولیس چوکی نوے کلے میں بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلع سوات کے صدر قیموس خان، سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ، پارٹی کارکنان، علاقہ کے معززین و پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔