Swat

بحرین،ایک اور نوجوان چیئر لفٹ سے گر کر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پل نہ ہونے کی وجہ سے بحرین کے علاقہ سیرئی مانکیال میں ایک اور نوجوان چیئر لفٹ سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ لقمان ولد محمد دیدار چیئر لفٹ کے ذریعے دریا عبور کر رہا تھا کہ چیئر لفٹ کے جھٹکے کھانے سے وہ دریامیں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے لاش کی تلاش شروع کردی۔ سال2010ء کے سیلاب میں بحرین سے کالام تک کئی علاقوں کو ملانے والے دریاپر پل پانی میں بہہ گئے تھے،جس کی وجہ سے کئی علاقوں کے لوگ اپنے علاقوں کو جانے کے لئے یہ چیئر لفٹ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد دریامیں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔