Swat

سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے 38 سال مکمل، تقریب کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نوجوان نسل کی کردار سازی اور سماجی کاموں میں پیش پیش سوات سکاؤٹس اوپن گروپ کے 38 سال مکمل ہونے پر تمام سکاؤٹس اور لیڈرز کے اعزاز میں مینگورہ شہر میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ سوات سکاؤٹس اوپن گروپ واحد رضاکار گروپ ہے جس کو 38 سال پورے ہوگئے۔ تقریب میں ایس ایس او جی کی تمام بانی سکاؤٹس اور لیڈر ممبرز کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں سماجی شخصیات اور سکاؤٹس کے لیڈرز رفیع الملک، حاجی محمد علی، فضل علی، سلیم احسن اور دیگر ممبران شامل تھے۔ تقریب میں سینئر سکاوٹ لیڈرز کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ پہلی بار تقریب میں مسلسل 38 سال کے دوران سکاوٹنگ میں خدمات سرانجام دینے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت سال 2024ء میں پوزیشن ہولڈرز سکاؤٹس میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔