(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ٹریفک کے دو الگ حادثات میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ توت بنڑ میں دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد زخمی ہوگئے۔کبل ہی کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
