(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن امجد علی خان نے تمام متعلقہ اداروں کو منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ معاشرے کے اس ناسور پر قابو پانا ناگزیر ہو چکا ہے، تاکہ نوجوان نسل اور طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی برائے انسداد منشیات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے معاشرے بالخصوص نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور واضح کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
