(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان کمیسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن ضلع سوات نے کڈنی ہسپتال منگلور کے اندر پرائیویٹ شخص کو فارمیسی کی اجازت دینے کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی خلاف وزی قرار دیکر اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر ساجد امان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہسپتالوں کے اندر نجی فارمیسیوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کڈنی ہسپتال کے ایم ایس نے اس غیر قانونی فارمیسی کو بند نہ کیا، تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا۔
Swat
