(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقہ کالام اشورن میں دو چچا زاد بھائیوں میں تنازع پر فائرنگ، ایک شخص قتل اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کالام اشورن میں چچا زاد بھائیوں میں کسی تنازع پر جھگڑا ہوا۔ رسول خان، شوکت پسران عبدالمتین ساکن اشورن نے ماسٹر محمد زرین ولد گل فقیر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ایک خاتون بھی فائرنگ سے زخمی ہوئی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Swat
