Swat

سوات، ایف اے ایس سی نتائج، ٹیپو ماڈل سکول نے میدان مار لیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کبل سوات کے طالبہ حفیظہ علی نے 1132 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے جنید خان نے 1125 نمبر لیکر دوسری اور سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کی طالبہ سارہ علی نے 1121 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج سوات کے طا لبعلم محمد جثیرخان رول نمبر 450631 نے 1061 نمبر لے پہلی اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فتح پور سوات کے طالب علم فاروق شاہ رول نمبر 450297 نے 1058 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم حنظلہ جاوید رول نمبر 450622 نے 1045 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ سوات کے طالب علم فرہاد خان رول نمبر 460161 نے 1081 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری مینگورہ کالج سوات کے طالب علم سید رضوان شاہ رول نمبر 460172 نے 994 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج سیدو شریف سوات کی طالبہ مونیزہ رول نمبر 417010 نے 990 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ مدثر خان شہید ہائیر سیکنڈی سکول کبل سوات کے طالب علم سیف اللہ رول نمبر 475042 نے 1021 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر کے ساجد زرین رول نمبر 464323 نے 1006 نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چینگلئی بونیر کی طالبہ نجلہ نواز رول نمبر 423989 نے 987 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔