Swat

سوات سرکل، لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی 14 سے 30 ستمبر 2024ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آ ٹھ بجے سے دو پہردوبجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو سوات سرکل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانس میشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس امانکوٹ/ مینگورہ، 132 کے وی جی ایس ایس خوازہ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس چکدرہ، 132 کے وی جی ایس ایس بٹ خیلہ، 132 کے وی جی ایس ایس تیمر گرہ/ سادھو، 132 کے وی منڈہ،132 کے وی جی ایس ایس لال قلعہ، 132 کے وی جی ایس ایس واڑئی، 132 کے وی جی ایس ایس چکیاتان،132 کے وی جی ایس ایس دروش، 132 کے وی جی ایس ایس جوٹی لش،66 کے وی تیمرگرہ، 132 کے وی جی ایس ایس شانگلہ، 33 کے وی جی ایس ایس تھا کوٹ،132 کے وی جی ایس ایس شنگ/ بشام، 33 کے وی تھا کوٹ، 33 کے وی پٹن اور 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بو نیر سے بجلی کی فراہمی 14 سے 30 ستمبر 2024ء کے درمیان مختلف تاریخوں کو صبح آ ٹھ بجے سے دو پہردوبجے تک معطل رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔