Swat

مینگورہ محلہ شیبر آباد، بہو نے ساس کو قتل کردیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ شیبر آباد میں بہو نے ساس کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ سیما زوجہ سجاد علی نے اپنی ساس خان زادگئی کو گھر میں اکیلا پاکر اس کے چہرے پر تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کے بیٹے ذاکر اللہ کی رپورٹ پر ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ مقتولہ سے طلائی زیورات اور رقم چوری ہوئی تھی جس کی وجہ سے مقتولہ ہر وقت قرآن شریف پر ہاتھ رکھ چوری کرنے والے کو بد دعا دیتی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔